وزیر اعظم کےگرین سگنل کے بعد کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ

29 Aug, 2019 | 01:33 PM

Shazia Bashir

شاہد ندیم: لیسکو سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں میں کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیراعظم پاکستان کی جانب سے گرین سگنل ملنے پر پیپکو نے کمپنیوں سے اہل ملازمین کی فہرست طلب کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق پیپکو نے تمام کمپنیوں کے سربراہان سے ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، لیسکو میں مجموعی طور پر چار ہزار آٹھ سو چونتیس ملازمین کنٹریکٹ پر تعینات ہیں، چار سال قبل ملازمین کو ایک سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر تعینات کیا گیا تھا۔

 سابق دور حکومت میں کنٹریکٹ میں توسیع ہوتی رہی لیکن مستقل کرنے کا فیصلہ نہ ہو سکا، وزیر اعظم کی جانب سے مستقلی کا گرین سگنل ملنے پر فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں، کمپنیوں کو آج ہی ملازمین کی فہرستیں ارسال کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔  جس کے بعد وزارت پاور ڈویژن ملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری کرے گی۔

مزیدخبریں