ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے بڑے تفریحی پارک میں مفت داخلے کی سہولت ختم

لاہور کے بڑے تفریحی پارک میں مفت داخلے کی سہولت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) جلو  پارک میں مفت داخلے کی سہولت ختم، محکمہ وائلڈ لائف نے انٹری اور پارکنگ فیس عائد کر دی۔

محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے جلو پارک میں بڑے افراد کے داخلے کیلئے 10 روپےجبکہ بچوں اور طلبا کیلئے 5 روپے  ٹکٹ عائد کی گئی ہے، بزرگوں کا داخلہ مفت ہوگا، ٹکٹ کے حوالے سے محکمہ جنگلی حیات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق  موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 5  اور کار کی 10 روپے ہوگی۔

 واضح رہے کہ جلو چڑیاگھر پر ٹکٹ لگانے کی تجویز ایک سال قبل دی گئی تھی جس پر عملدرآمد شروع کردیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer