شریف خاندان مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کو ہٹانے کیخلاف قرارداد جمع

29 Aug, 2019 | 12:17 PM

Shazia Bashir

عمر اسلم: رانا ثنااللہ، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز کو ہٹانے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راناُ ثنااللہ، مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے مقدمات کی سماعت کرنے والے ججز کو ہٹانے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی جبکہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ انسداد منشیات عدالت کے جج رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنانے لگے تھے تو انہیں واٹس ایپ کے ذریعے تبدیل کر دیا گیا اور وٹس ایپ نوٹیفکیشن کے تحت ن لیگ کے رہنماوں کے مقدمات سننے والے تمام ججز کو بھی بدل کرحکومت نے عدالتی نظام پر شب خون مارا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئین میں آزاد عدلیہ کے کاموں میں ایگزیکٹو  کی مداخلت کو ممنوع قرار دیا گیا ہے اور اس وار نے نظامِ انصاف پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، قرارداد میں چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا کہ حکومت کے اس غیر آئینی اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں