ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اور رہنما نیب کے شکنجے میں آگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک اور رہنما نیب کے شکنجے میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) پاکستان مسلم لیگ( ن) کا ایک اور ایم این اے نیب کے ریڈار پر آگیا، منڈی بہاؤالدین سے منتخب رکن قومی اسمبلی ناصر اقبال بوسال اور سابق سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب امداد اللہ بوسال کیخلاف نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ناصر اقبال بوسال کیخلاف سڑکوں کے ٹھیکے دینے اور ناقص میٹریل استعمال کرنے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، نیب لاہور نے مختلف محکموں سے ناصر اقبال بوسال کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق امداد اللہ بوسال کے خلاف بھی شواہد حاصل کیے جارہے ہیں، گوجرہ، سالم انٹرچینج، بھکی اور دیگر علاقوں میں تعمیر کی جانے والی سڑکوں میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 اس سے قبل نیب محکمہ ہائی وے کے چار سینئر افسران کے کیس پر ممکنہ اثر انداز ہونے کے خدشے پر متعلقہ محکمے کو تبادلے کے احکامات بھی دے چکا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer