حسن خالد: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیر خان نیازی کو وزیراعلی شکایت سیل کا چئیرمین مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پی ٹی آئی کے رہنما زبیر خان نیازی کو شکایت سیل کا چئیرمین مقرر کردیا، اس حوالے سے چیف منسٹر آفس کی جانب سے باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد کھوکھر بطور چئیرمین وزیراعلی شکایت سیل اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں، شکایت سیل کا چئیرمین مقرر ہونے پر زبیر خان نیازی کا کہنا تھا کہ سائلین کی پریشانیوں اور مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات کروں گا۔