ہالینڈ پر غوری میزائیل چھوڑا جائے:خادم حسین رضوی

29 Aug, 2018 | 06:43 PM

M .SAJID .KHAN

فہد بھٹی :تحریک لبیک پاکستان کی ہالینڈ میں گستا خانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف لاہور تا اسلام آبا د احتجاجی ریلی،علامہ خادم حسین رضوی کہتے ہیں کہ ہالینڈ پر غوری میزائیل چھوڑا جائے۔
تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے اطراف میں تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے علامہ خادم حسین رضوی کا والہانہ استقبال کیا۔اس موقع پر پیر افضل قادری کا کہنا تھا کہ اسلام آبا د کی جانب مارچ ہر صورت کریں گے حکومتی مذاکراتی ٹیم کو بتا دیا ہے شہادتیں دینے کے لیئے تیا ر ہیں۔اگر ہمارے اوپر کو ئی حملہ ہوا تو کراچی سے پشاور تک پورا ملک بند ہو جا ئیگا۔
علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ حکومت والوں نے صرف ریاست مدینہ کا نام ہی سنا ہے انہیں یہ نہیں علم ریاست مدینہ کیسی تھی، ہالینڈ میں جاری گستا خانہ خاکوں کا سلسلہ جہاد سے رک جا ئے گا،ہم نے سفیر کو ملک بدر کرنے کا جو مطالبہ کیا ہے یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے، مطالبہ تو یہ بنتا تھا کہ ہالینڈ پر غوری میزائل چھوڑا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت وقت کی جانب سے اگراس حوالے سے کو ئی سخت لائحہ عمل نہ اپنایا گیا تو احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب شادمان خورشید پارک میں ذوالفقارلیبرلیگ یونین اورپی ایچ اے کی جانب سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،احتجاجی مظاہرہ میں پی ایچ اے ملازمین اور ذوالفقار لیبر لیگ یونین کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے ہالینڈ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے معاملات پرانہیں حکومتی سطح پر پیغام بھجوایا جائے کہ یہ گھٹیااقدامات کروڑوں مسلمانوں کی دل ازاری کاباعث بنتے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تمام مسلم ممالک کو ایسے اقدامات کے خلاف مل کر آواز اٹھانی چاہیے اور اس مسلئہ کوسنجیدگی سے حل کرنا چاہیے۔

مزیدخبریں