یاور ذوالفقار :اقدام قتل میں ملوث چار ملزمان کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ احمد ندیم نیازی کے روبرو تھانہ سول لائن پولیس نے ملزمان عاشق دین، قاسم، آصف اور یاسر حسین کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کیا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے معمولی تلخ کلامی کے بعد درخواست گزار کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا ہے ،درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرنا ابھی باقی ہے لہذا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد دو روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
قتل میں ملوث چار ملزمان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ
29 Aug, 2018 | 06:25 PM