(قیصر کھوکھر)نئے پاکستان میں نئی حکومت کا حکمرانی کا انوکھا انداز، پنجاب کے آٹھ صوبائی وزراء کو حلف اٹھائے دو روز گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک انہیں محکمے نہیں دیئے گئے۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ریکارڈ کے مطابق اس وقت پنجاب میں آٹھ وزیر لش پش گاڑیاں اور دفاتر رکھنے کے باوجود پورٹ فولیو سے محروم ہیں۔جس میں صوبائی وزیر حافظ عمار یاسر، ملک نعمان لنگڑیال، راجہ راشد حفیظ، ملک محمد انور، چوہدری ظہیر الدین، محمد ہاشم ڈوگر، سردار حسنین بہادر دریشک اور محمد سبطین خان شامل ہیں، انوزراء کے پاس دفاتر تو موجود ہیں لیکن محکمے نہ ہونے سے یہ صوبائی وزیر ہاتھ پہ ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں۔