عثمان خان:انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم فیسزز پاکستان کا مرکزی اجلاس، صدر فورم جاوید ولیم کہتے ہیں کہ بین المذاہب رواداری وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم فیسزز پاکستان صدر جاوید ولیم اور کل مسالک علماءبورڈ کے سربراہ مولانا محمد عاصم مخدوم نے اجلاس کی صدارت کی. بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے علماءاور یوتھ کانفرنسزز ،سیمینار اور ورکشاپس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا.جاوید ولیم کا کہناتھا کہ مکالمہ کے ذریعے مذاہب کو قریب اور غلط فہمیاں دور کرناچاہتے ہیں۔
مولانا محمد عاصم مخدوم نے کہاکہ مذاہب کوقریب کرنے میں فیسزز پاکستان نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیاہے، انٹرفیتھ ڈائیلاگ فورم فیسزز کے تعاون سے ملک بھر میں بین المذاہب پروگرامز کا انعقاد کریں گے۔ اجلاس میں ڈاکٹر بدر منیر، حاجی عامر رشید، فادر روکس، ڈاکٹر عبدالغفار رنداھاوا ودیگر نے شرکت کی۔