ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریسٹورنٹس و ہوٹلز مالکان کی شامت آگئی، ایف بی آر نے شکنجہ کس لیا

 ریسٹورنٹس و ہوٹلز مالکان کی شامت آگئی، ایف بی آر نے شکنجہ کس لیا
کیپشن: City42 - FBR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں، مہنگے ڈاکٹرز اور سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے والے ریسٹورنٹس و ہوٹلز مالکان کی شامت آگئی، ایف بی آر کے بی ٹی بی زون نے نوٹسز جاری کرکے ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے کارروائی تیز کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے بی ٹی بی زون نے کروڑوں روپے کی بے نامی بنک ٹرانزیکشنز کرنے والے غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کی نشاندہی کرلی، غیر رجسٹرڈ ڈاکٹرز کی آمدن کا حجم جاننے کیلئے بھی تفصیلات اکٹھی کرلی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر بی ٹی بی سلمان نوید بٹ کہتے ہیں کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے بے نامی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کو نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب ایف بی آر نے شہر میں قائم غیر رجسٹرڈ شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کا ریکارڈ بھی مرتب کرلیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر ناصر جمال شاہ کا کہنا ہےکہ پنجاب ریونیو اتھارٹی اور ایف بی آر ہیڈ کوارٹر سمیت مختلف متعلقہ اداروں سے بھی ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

غیر رجسٹرڈ سرمایہ کاروں کا ریکارڈ تو مرتب کرلیا گیا تاہم ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے بی ٹی بی زون کو افرادی قوت اور گاڑیوں کی قلت سمیت دیگر وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer