وزیراعلیٰ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

29 Aug, 2018 | 01:54 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے امریکی قونصل جنرل کولین الزبتھ کی ملاقات، عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے امریکی قونصل جنرل کولین الزبتھ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور سماجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردارعثمان بزدار نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دونوں ملکوں کی شراکت داری رہی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیئے ہیں اور وہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے وضاحت کی کہ اُن کا ایجنڈا کام، کام اور صرف کام ہے۔

وزیراعلیٰ نےکہاکہ امریکہ کے ساتھ سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے تعاون کو فروغ دیں گے جس پر امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے شراکت کو بڑھائیں گے، امید ہے حکومت کے ساتھ پارٹنر شپ مزید مضبوط ہوگی۔

  امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان شاندار ملک ہے اور انہیں یہاں آ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں