اداکارہ صنم خان زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا

29 Aug, 2018 | 11:10 AM

Sughra Afzal
Read more!

(زین مدنی) معروف سٹیج اداکارہ صنم خان نشے کی لت کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئیں، زندگی سے تنگ صنم خان اب موت مانگتی ہیں کیونکہ سب ان کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق معروف سٹیج اداکارہ صنم خان ایک سال سے تھیٹر انڈسٹری سے گم ہیں کیونکہ کوکین اور آئس کے نشے کے باعث وہ ان دنوں شدید بیمار ہیں، نشے کے باعث صنم خان کے گردے فیل ہوچکے ہیں اورسب اس کا ساتھ بھی چھوڑ گئے ہیں جس پر وہ خود اپنی موت مانگتی ہیں۔ 

 ساتھی فنکاروں کا کہنا ہے کہ صنم خان کا یہ حال اس نے خود کیا ہے اسے بہت سمجھایا لیکن وہ نہیں مانی اور اب زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

مزیدخبریں