ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کےاعلان کا حیران کن طریقہ

City42, New Zeeland Cricket Board, Kids announce the New Zeeland Cricket team, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نیوزی لینڈ کے  کرکٹ بورڈ نے ایک خصوصی تقریب مین آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ اس تقریب کی سب سے خوبصورت  بات یہ ہے کہ ٹیم کا اعلان کرکٹ سے وابستہ 2  ننھے بچوں نے کیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ  لہ جانب سے آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے15 رکنی سکواڈ کا اعلان مقامی کرکٹ کلب کے رکن ایک کمسن بچے اور بچی سے کروا کر یہ پیغام دیا گیا ہے کہ بچے سب سے زیادہ اہم ہیں۔

نیوزی لینڈ نے اپنی ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن سے 2 دن پہلے کیا ہے۔  نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ (این زیڈ سی) کے بچوں سے ٹی ٹوینٹی ٹیم کا اعلان کروانے کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے 2 ننھے بچے اسکواڈ کا اعلان کر رہے ہیں۔ ترجمان این زیڈ سی کے مطابق اینگس اور متیلڈا نامی یہ دونوں بچے آکلینڈ کے مقامی کرکٹ کلب سے وابستہ ہیں۔ 

 گزشتہ برس بھی نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کے اعلان کے لیے منفرد انداز اپنایا تھا۔  ورلڈ کپ 2023 کےلئے این زیڈ سی نے ویڈیو میں پیغام جاری کیا تھا جس میں کھلاڑیوں کی بیگمات اور بچے ان کے نام کا اعلان کرتے دکھائی دیئے تھے۔