ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف زرداری نے  ترک مسلح افواج کے کمانڈرنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو   کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کر دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ترکیے کے ساتھ زراعت، تعلیم، فن اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون فروغ دینا ہوگا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے یہ بات  اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب میں ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو   کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا کرنے کے بعد ان سے ملاقات کے دوران کہی۔

صدر مملکت نے ترکیے کی مسلح افواج کے سربراہ کو ایوارڈ پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعلقات مضبوط بنانے میں خدمات کے اعتراف میں دیا۔

تقریب میں  ایوارڈ پانے کے بعد  ترک بری افواج کے کمانڈر ن جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے پاکستان اور ترکی کے باہمی مفاد میں دوطرفہ تعلقات مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

صدر مملکت نے ملاقات کے دوران کہا کہ  پاکستان ترکیے کے ساتھ اپنے تعلقات پر فخر کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکیے نے ہمیشہ بنیادی مسائل پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔

صدر مملکت نے  پاکستان اور ترکیے کے درمیان متعدد منصوبوں پر تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نےپاکستان اور ترکیے کے عوام کو مزید قریب لانے کیلئے عوامی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

ابہوں نے  کہا کہ ترکیے کے ساتھ زراعت، تعلیم، فن اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون فروغ دینا ہوگا۔ صدر زرداری نے مزید کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں ۔ ترک صدر نے میرے انتخاب اور رمضان المبارک کے آغاز پر ٹیلی فونک کال کی ،  ترک صدر کا دو مرتبہ ٹیلی فونک رابطہ پاک -ترک تعلقات کو وسعت دینے کے ان کے عزم کا اظہار ہے۔ 

ترک بری افواج کے کمانڈر   جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو  نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون مزید بہتر بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ  دونوں ممالک علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ 

صدر مملکت نے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) ملنے پر مبارکباد یتے ہوئےکہا، امید ہے کہ کمانڈر دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، صدر مملکت