پاکستان میں موسم کا نرالا رنگ، کشمیر میں برفباری کراچی میں شدید گرمی

29 Apr, 2024 | 09:55 PM

سٹی42: پاکستان میں موسم عجیب رنگ دکھا رہا ہے ۔ آزاد کشمیر کے علاقہ حویلی میں اپریل میں برف پڑ رہی ہے تو معتدل موسم کے شہر کراچی میں آج سورج کا پارہ ہائی ہوگیا جس کے باعث شہر میں درجہ حرارت  39 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔

کراچی میں اچانک موسم کے کروٹ لینے اور گرمی شدید ہو جانے سے  سکول جانے والے بچے اور  دھوپ میں کام کرنے والے مزدور بلبلا اٹھے۔ 

محکمہ موسمیات ککا کہنا ہے کہ  پیر کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد رہا۔

 آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ  رہا۔ 

محکمہ موسمیات ککی پیش گوئی ہے کہ آئندہ تین روز تک شہر کا موسم خشک اور گرم  رہےگا، اس دوران  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ دو روز تک ہوا میں نمی کا تناسب 10 سے 30 فیصد تک رہ سکتا ہے۔ دن میں موسم گرم رہنے تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونےکا امکان ہے۔

ماہرین کا مشورہ ہے کہ  جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہونے دیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں،گرمی سے بچاؤ کے لیے ہلکے رنگ کےکپڑے پہنیں، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔

مزیدخبریں