ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیو کے قطرے نہ پلانے پر والدین کو قید اور 50,000 روپے جرمانہ ہوگا 

پولیو کے قطرے نہ پلانے پر والدین کو قید اور 50,000 روپے جرمانہ ہوگا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو جرمانے اور جیل کی سزائیں دینے کا اعلان کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

حیدرآباد ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کو دفعہ 1 کے تحت جرمانے عائد کرنے کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ پولیو کے قطرے نہ پلانے والے  والدین کو ایک ماہ قید اور 50,000 روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے عوام سے گزارش کی کہ بچوں کو پولیو ٹیموں سے  پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں اور پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔