اسرار خان: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 271 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں 307 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 307 افراد زخمی ہوئے، 111 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 196 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔