ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور شہر کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ، ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری

 لاہور شہر کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش ، ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: برستے بادلوں نے پورے شہر کو بھگو  دیا ، لاہور شہر کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری جس کے باعث  موسم سہانا ہو گیا۔

لاہور کے علاقے انارکلی، ڈیوس روڈ ،شملہ پہاڑی، داتا دربار ایک مولیہ پل پر کالے بادلوں نے اپنا راج دکھایا ،کچا جیل روڈ ، چونگی امر سدھو  ،کاہنہ، بینک سٹاپ میں کالی گھٹائیں برس رہی ہیں جبکہ ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن ، قذافی سٹیڈیم ،فیروزپور روڈ اور مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔ 

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی آگئی جس کے بعد شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک شہر لاہور میں 5۔2 ملی میٹر تک بارش ہو چکی ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی بادل یوں ہی برستے رہیں گے۔