اسرار خان: انویسٹی گیشن پولیس ریس کورس نے نوجوان کے اغواء کا ڈراپ سین کر دیا ، 23 سالہ محمد عامر کو کراچی سے تلاش کر کے ورثاء کے سپرد کر دیا.
انچارج انویسٹی گیشن ریس کورس محمد عمران کے مطابق 23 سالہ محمد عامر چند روز قبل اہلخانہ سے ناراض ہو کر گھر چھوڑ کر چلا گیا تھا، والدین بیٹے کو تلاش کرتے رہے، ناکام ہوئے تو انہوں نے بیٹے کے اغواء کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا ۔تاہم انویسٹیگیشن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے نوجوان کو کراچی سے تلاش کر لیا۔
بیٹے کے بحفاظت ملنے پر اہلخانہ کی جانب سے پولیس کا شکریہ ادا کیا گیا۔