بشام دہشت گردی کے ذمہ دار چاروں دہشت گرد گرفتار ہو گئے

29 Apr, 2024 | 05:42 PM

سٹی 42: شانگلہ کےعلاقہ بشام میں چینی انجینئیرز کے قافلے پر خودکش حملے میں ملوث چاروں دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا گیا۔  کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ  نے  اب چاروں دہشتگردوں کو طویل جہدوجہد کے بعد گرفتار کیا۔ 

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔ ان دہشت گر دوں نے نام عادل شہباز ، صدبر خان ، شفیق قریشی اور زاہد قریشی ہیں۔  ایک دہشت گرد کا تعلق جلال آباد افغانستان سے ہے اور 3 دہشتگرد  مانسہرہ  کے رہنے والے ہیں ۔

 محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بشام میں چائنیز کانوائے پر  حملے میں ملوث چار دہشت گردوں کو ہفتوں پر محیط تفتیش اور جدوجہد کے بعد  پکڑا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق عادل شاہ زیب، شفیق قریشی، زاہد قریشی اور نذیر حسین حملے میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے۔

 گرفتار دہشت گرد عادل شہباز مانسہرہ کا رہائشی ہے جس نے حملہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، دہشت گردوں نے حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا۔

 خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں چینی انجینیئرز کا قافلہ داسو ڈیم کی طرف جا رہا تھا کہ خود کش حملہ آوروں نے اپنی گاڑی سے چینی انجینیئرز کی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے ان کی گاڑی کھائی جا گِری اور  اس میں آگ لگ گئی۔ اس دہشتگردی کے واقعہ میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افرادجاں بحق ہوئے۔

مزیدخبریں