ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، خدیجہ شاہ اور طیبہ راجہ بول پڑیں

29 Apr, 2024 | 05:24 PM

This browser does not support the video element.

جمال الدین جمالی:  آج لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس میں حاضری کے بعد پی ٹی آئی خواتین خدیجہ شاہ اور طیبہ راجہ نے کہا وہ ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، نہ کوئی ڈیل ہوئی ہے نہ کریں گے۔  خدیجہ شاہ نے کہا مجھے کسی سے ڈر نہیں لگتا۔


انسداد دھشتگردی عدالت میں پیشی کے وقت میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ نے کہا میں ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں مجھے کسی سے ڈر نہیں لگتا ہم نے کوئی ڈیل نہیں کی اور نہ ہی کریں گے بے گناہ ہیں ڈیل کی ضرورت نہیں ہےہم نے کچھ نہیں کیا بے گناہ ہونے کے باوجود عدالت پیش ہو رہے ہیں پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہوں

اسی طرح سوشل میڈیا ایکٹوسٹ طیبہ عبیرین راجہ نے کہا بانی پی ٹی آئی کے بیانیے کو چھوڑنا ہوتا تو کیا آج عدالت حاضری کے لیے پیش ہوتے طیبہ راجہ نے مزید کہا میرے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے وہ خارج کرانے عدالت پیش ہوئی ہوں ڈیل ہوئی ہے تو مجھے گھر بٹھائیں آرام سے کیوں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں طیبہ راجہ نے کہا میں ہی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں ہوں میں تو رہائی کے بعد بنی گالا بھی گئی تھی ہمیں کیا ڈر ہے

انسداد دھشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ٫ میاں محمود الرشید ٫اعجاز چوہدری ٫ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت پی ٹی آئی کے 266 رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف ٹرائل کی کاروائی 15 مئی تک ملتوی ہر دی آئندہ سماعت پر ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کی جائیں گی کیمرہ ٹیم کے ہمراہ جمال الدین جمالی سٹی فورٹی ٹو لاہور

مزیدخبریں