(وقاص احمد)مردوں اور خواتین کے بعد خواجہ سرا ؤں نے بھی چوری کی وارداتیں شروع کر دیں۔مغلپورہ میں خواجہ سرا کے واردات کرنے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ۔
مغلپورہ میں 20 لاکھ روپے کی چوری واردات ہوئی ۔چوری کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق نامعلوم عورت گھر آتی ہے گھریلو ملازمہ گھر کا دروازہ کھول کر نامعلوم عورت کو اندر آنے دیتی ہے ۔
سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کے چور کے اندر جانے کے بعد گھریلو ملازمہ گلی میں ادھر ادھر دیکھ کر اندر چلی جاتی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر لگتا ہےچوری کرنے والا خاتون کے روپ میں خواجہ سرا ہے ۔چور 9 تولہ سونا پرائز باونڈ اور ڈھیر لاکھ روپے نقد لے گیا ہیں۔پولیس کا کہنا ہے جلد ملزم کو گرفتار کر لیں گے۔