ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: تجاوزات مافیا سے کوئی نرمی نہیں ہوگی، ایکشن پلان تیار

لاہور: تجاوزات مافیا سے کوئی نرمی نہیں ہوگی، ایکشن پلان تیار
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  بسام سلطان :تجاوزات سے پاک لاہور، تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن پلان تیار ،وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پانچ روزہ خصوصی انسداد تجاوزات آپریشن شروع کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر نے ریگولیشن ونگ کو احکامات جاری کردیئے۔

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق شہر کے تمام زونز میں انسداد تجاوزات آپریشن شروع کیا جائے گا۔پانچ روزہ خصوصی مہم میں اہم شاہراہوں، فٹ پاتھ اور مارکیٹوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا جائے گا۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، ملتان چوہنگی، کچا جیل روڈ، رائیونڈ روڈ اور ٹولنٹن مارکیٹ میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا جائے گا. جی ٹی روڈ، نور جہاں روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، قائد اعظم انٹر چینج، فیروز پور روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن ہو گا.  

داتا دربار پیر مکی، دھرم پورہ علامہ اقبال روڈ، لاری اڈہ تا گریٹر اقبال پارک، اسلام پورہ، برکی روڈ اور پی آئی اے روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن ہو گا. نواز شریف انٹر چینج تا روحی نالہ، شاہدرہ موڑ تا کالا خطائی روڈ، مادر ملت روڈ، سرکلر روڈ اردو بازار، شیر شاہ روڈ اور کریم بلاک میں بھی تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن ہو گا. رافعہ حیدر نے کہا تجاوزات مافیا کے خلاف بلاتفریق و امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق شہر کی خوبصورتی و دلکشی بحال کرنے کے لیے تجاوزات مافیا سے کوئی نرمی نہیں ہوگی۔تاجر تنظیموں کو بھی انسداد تجاوزات آپریشن کے لئے لائحہ عمل پر اعتماد میں لیا گیا ہے۔

تجاوزات ٹریفک اور دیگر مسائل کا اہم سبب ہیں۔بلدیہ عظمیٰ لاہور کے افسران فیلڈ آپریشنز کی قیادت کریں۔ٹریفک پولیس اور دیگر ادارے بھی انسداد تجاوزات آپریشن میں بلدیہ عظمیٰ کے ساتھ حصہ لیں گے۔

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا  عوام انسداد تجاوزات آپریشن میں بلدیہ عظمیٰ کا ساتھ دیں۔