اووربلنگ: محسن نقوی کی کوششیں رنگ لانے لگیں،لیسکو کا صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ

29 Apr, 2024 | 12:53 PM

(شاہد ندیم سپرا)اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی کوششیں رنگ لانے لگیں،لیسکو نے اووربلنگ کی مد میں صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔

کمپنی کے تمام سرکلز میں افسران کو کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ کا ریکارڈ تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔لیسکو چیف شاہد حیدر کی زیرصدارت اجلاس میں کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس سے قبل لیسکو کے افسران کریڈٹ ایڈجسٹمنٹ دینے سے گریز کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق اووربلنگ کے یونٹس نکال کر کریڈٹ ایڈجسٹمنٹس دی جائیں گی، کمیٹیوں کے ذریعے ریونیو آفیسرز کریڈٹ ایڈجسٹمنٹس فیڈ کرنے کے پابند ہوں گے۔

ایف آئی اے نے لیسکو میں کروڑوں یونٹس کی اووربلنگ کی نشاندہی کی تھی۔آئندہ ماہ بلنگ میں لیسکو نے اووربلنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کروا رکھی ہے۔

ایف آئی اے نے اووربلنگ پر لیسکو چیف سمیت اعلی افسران پر مقدمہ درج کرنے کا عندیہ دے رکھا ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں