لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش،الرٹ جاری

29 Apr, 2024 | 11:33 AM

Imran Fayyaz

(علی رامے)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے پیش نظر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، ان کا کہنا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 عرفان علی کاٹھیا نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دی۔ شہری غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور گاڑی آہستہ چلائیں ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 30 اپریل تک ختم ہونے کے امکانات ہیں۔شہری مدد کیلئے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔

 
 
 

مزیدخبریں