ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایک اور ہیلی کاپٹر حادثہ؛ امریکی فوج کےضروری مشنز کے سوا  تمام پائلٹس کو گراونڈ کر دیا گیا

The United States Army، AH-64 Apache، Alaska، Black Hawk، Kentucky، Alaska, General James McConville, Air Crash, Marines, City42
کیپشن: A US Army Apache AH-64D attack helicopter in flight. Two Apaches collided in Alaska this week killing three soldiers and injuring a third [File/AP]
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  امریکی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل جیمز میکون ول نے ہیلی کاپٹر کے اوپر تلے 4 حادثوں میں 12 فوجی مارے جانے کے بعد ضروری مشنوں کے سوا تمام پائلٹوں کو  گراونڈ کر دیا۔ اب یہ پائلٹ چار ماہ کی ضروری تربیت مکمل کرنے کے بعد دوبارہ پرواز کے لئے جا سکیں گے۔ 

الجزیرہ نیوز کے مطابق  امریکی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ٹیرینسی کیلی نے بتایا کہ چیف آف اسٹاف کے حکم پر تمام پائلٹوں کو جمعہ کے روز گراونڈ کر دیا گیا ہے۔ ایکٹو ڈیوٹی یونٹوں کے پائلٹوں کے لئے خصوصی تربیت  یکم مئی اور 5 مئی کے دوران ہو گی جبکہ آرمی نیشنل گارڈز اور ریزروو یونٹس 31 مئی تک تربیت مکمل کریں گی۔

 امریکی فوج کے ایک بیان کے مطابق پروازوں کی بندش کے دوران جب پائلٹس کی ضروری تربیت کی جا رہی ہو گی، فوج کے ماہرین رسک اپروول/ رسک مینیجمنٹ پراسیس، ایوی ایشن مینٹینینس ٹریننگ پروگرام، ہوائی عملہ کی تربیت کی اسٹینڈرڈائزیشن اور مینیجمنٹ اور نگرانی کی ذمہ داریوں پر مفصل نظر ثانی کریں گے۔

گزشتہ ماہ کے آخر میں کینٹکی میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کریش ہو گئے تھے جن میں سوار 9 فوجی مارے گئے تھے۔ گزشتہ ہفتے  الاسکا میں دو ایچ اے64 اپاچی ہیلی کاپٹروں کے تصادم  میں 3  فوجی فوت اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔جمعرات کے روز ہونے والے اپاچی ہیلی کاپٹر حادثہ کے متعلق فوری طور پر بس اتنا معلوم ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر وں میں سوار  4 میں سے 2 موقع پر ہلاک ہو گئے تھے، دو کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا  لیکن ایک راستہ میں چل بسا۔ 

ان حالیہ حادثات سے پہلے بھی امریکی فوج کو ہوائی حادثات میں گزشتہ دو سال کے دوران متعدد قیمتی جانوں کا نقصان برداشت کرنا پڑ چکا ہے۔