کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، فریکچر پر آرتھوسکوپی کے ذریعے تربیتی ورکشاپ

29 Apr, 2023 | 09:42 PM

This browser does not support the video element.

زاہد چودھری : کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ آرتھوپیڈک کے زیر اہتمام گھٹنے کے فریکچر پر آرتھوسکوپی کے ذریعے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق ورکشاپ کا مقصد کھیل کے دوران کھلاڑیوں میں گھٹنے کی ہڈی کی انجری یا حادثاتی طور پر ہونے والی گھٹنے کی انجری کے حوالے سے زیر تربیت ڈاکٹرز کو جدید سرجری اور طریقہ علاج کے بارے تربیت اور آگاہی دینا تھا۔
اس موقع پر چئرمین شعبہ آرتھوپیڈک پروفیسر محمد اقبال مرزا، پروفیسر فیصل مسعود، سی ای او میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، پروفیسر فرحانہ سجاد، پروفیسر عمر بٹ، ڈاکٹر کامران بٹ، ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر عثمان قاضی اور معروف آرتھوپیڈک سرجنز نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا تھیم "درد سے نقل و حرکت تک" تھا۔
وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ادارے میں تربیتی سرگرمیوں کا تسلسل سے جاری رہنا خوش آئند ہے سیکھنے اور سکھانے کا عمل جاری رہنا چاہیے تاکہ مریضوں کو بہترین نگہداشت اور علاج معالجہ فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جدید طریقہ علاج اور نئی تکنیکی مہارت حاصل کر کے دوسروں کو بھی اس سے اگاہی اور تربیت دینا ہی اصل صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے شرکاء کو اپنے تجربات سے اگاہ کیا اور شعبہ آرتھوپیڈک کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر لائیو تربیتی سیشن اور جدید طرز پر کامیاب آپریشن کئے گئے جبکہ شرکاء میں یادگاری شیلڈز اور سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

مزیدخبریں