ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کر لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ورلڈباکسنگ کونسل کانٹینٹل ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن شپ  میچ میں پاکستانی باکسرتیمورخان نے اپنےحریف باکسر کوشکست دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق  بینکاک میں ہونے والے ورلڈ باکسنگ کونسل کانٹینٹل ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئین شپ میچ میں پاکستانی باکسر تیمور خان نے اپنےحریف تھائی نژاد جرمن باکسر چومپھانگ  پانیاکو دوسرے راؤنڈ میں شکست دے کر سبز ہلالی پرچم کوسر بلند کر دیا۔

 تیمورخان پاکستان کاپہلاایشین چیمپین کا اعزازحاصل کرنےکےبعد پاکستان کی نمائیندگی کرتے ہوئےپاکستان کے پہلے ورلڈ باکسنگ کونسل کانٹینٹل ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن بنے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان کے لئے اعزاز جیتنے والے باکسر تیمور خان  کا تعلق صوبہ خیبرپختونخوا کےتحصیل تخت بھائی کے گاؤں محمد روز کلی شاہ نور پل سے ہے۔