نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز ،پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا

29 Apr, 2023 | 09:11 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل  انجری کے باعث  سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث انہیں پہلے اور دوسرے ون ڈے میں نمائندگی نہیں ملی، حارث سہیل کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور  نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول آخری 3 ون ڈے میچز  کراچی میں کھیلے جائیں گے،جو 3، 5 اور 7 مئی کو ہوں گے،حارث سہیل کے متبادل افتخار احمد کراچی میں قومی ٹیم کو جوائن کریں گے ۔

مزیدخبریں