زاہد چودھری : الیکشن ڈیوٹی کیلئے شہر کے تمام سرکاری میڈیکل کالجز ہسپتالوں سے ڈاکٹرز اور عملے کی فہرستیں طلب کر لی گئیں۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے کالجز و ہسپتالوں کے سربراہان کو مراسلہ بھجوا دیا۔سرکاری میڈیکل انسٹی ٹیوشنز سے شکیل ایک سے 19 کے ملازمین کی فہرستیں مانگی گئی ہیں ۔الیکشن ڈیوٹی کیلئے مرحلہ وار ملازمین کو تربیت دی جائے گی ۔سرکاری میڈیکل کالجز و ہسپتالوں نے ملازمین کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی۔