جاپان میں تعینات پاکستانی سفیرامتیاز احمد نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

29 Apr, 2023 | 06:44 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: جاپانی حکومت نے پاکستان کے سابق سفیر امتیاز احمد کو"آرڈر آف دی رائزنگ سن، گولڈ اینڈ سلور سٹار" ایوارڈ سے نوازنے کا اعلان کردیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر امتیاز احمد کو یہ ایوارڈ پاک جاپان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دوستی کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کے اعتراف میں  دیاجائے گا۔ امتیاز احمد نے 16 سال سے زائد عرصے تک جاپان میں چار مرتبہ بطور سفارت کار خدمات انجام دی ہیں،انہوں نے اپنے کیرئیر کے آغاز سے جاپان میں سفیر تک تقریباً ہر عہدے پر کام کیا  جبکہ جاپانی زبان، ثقافت اور تاریخ کا بھی وسیع علم حاصل کیا۔

 امتیاز احمد نے اپنی علمی قابلیت کی بنیاد پر کئی شعبوں میں ہمارے تعلقات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا  جبکہ  سفارتی  سرگرمیوں کے علاوہ جاپانی عوام کے لیے بھی بہت ہی اہم کام کیے ہیں۔ 

 یاد رہے کہ  11 مارچ 2011 کو مشرقی جاپان میں آنے والے زلزلے میں امتیاز احمد نے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر  حصہ لیا۔ امتیاز احمد تواتر سے زلزلہ متاثرہ کے  علاقوں کا دورہ  کرتے رہے جبکہ متاثرین کو پاکستانی کھانے  پیش کرتے  اور امدادی سامان تقسیم کرتے تھے۔ جاپانی لوگ ان کی اور پاکستانی عوام کی محبت اور لگن سے بہت متاثر ہیں۔ آفت زدگان کے ساتھ ان کی موجودگی کو پاکستانی اور جاپانی میڈیا نے بہت سراہا تھا۔

مزیدخبریں