ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ سونم کپور اور ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز سمیت دیگر سٹارز کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کی جشن کا حصہ ہوں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 7 مئی کو برطانیہ کے کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کے دوسرے روز گرینڈ کنسرٹ میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کے فلمی اور میوزک سٹارز کی پرفارمنس شامل ہوگی۔ ان میں ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز، میوزیکل گروپ دی پسی کیٹ ڈولز اور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی شامل ہوں گی۔ ورائٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق سونم کامن ویلتھ ورچوئل کوئر کو متعارف کروانے کے لیے اسٹیج کا حصہ بنیں گی۔
برطانیہ کے شاہی خاندان کیلئے یہ بالی ووڈ سٹارانیل کپور کی بیٹی سونم کپور کی پہلی پرفارمنس ہوگی اس سے قبل 1997 میں ٹام کروز نے شہزادی ڈیانا کی آخری رسومات میں شرکت کی تھی۔ سونم اپنے شوہر آنند آہوجا اور بیٹے وایو کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کے جشن اور تقریبات کا آغاز 6 مئی سے ہوگا جو ہفتے بھر جاری رہے گا۔ کنگ چارلس کی تاج پوشی 6 مئی کو ہوگی جبکہ 7 مئی کو اس کے جشن میں گرینڈ کنسرٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔