سفاک ماں اپنے ہی کمسن بچے کو پکا کر کھاگئی، خوفناک واقعہ

29 Apr, 2023 | 05:29 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: ذہنی مریض ایک ماں اپنے ہی 5 سالہ معصوم بیٹے کو قتل کرکے کھاگئی۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے  ابو شلبی گاؤں میں دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، نفسیاتی عارضوں کا شکار ایک ماں نے اپنے ہی 5 سالہ بیٹے کو قتل کیا اور بعد میں اس کی لاش کو پکاکر کچھ حصے کھا گئی۔ اس خطرناک واقعے کے بعد پولیس نے 30 سالہ ذہنی مریض خاتون کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی رپورٹس کے مطابق 30 سالہ مشتبہ خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ گھناؤنا جرم اس وقت کیا جب وہ ہوش کھو بیٹھی تھی، ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ مرگی اور کئی دیگر نفسیاتی امراض میں مبتلا تھی، اپنے بچے کے بارے میں پریشان تھی اور اسے دوبارہ اپنے پیٹ میں ڈالنا چاہتی تھی۔

کیس کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون تقریباً 3 سال سے اپنے شوہر سے الگ تھی اور وہ گاؤں میں اپنے ہی گھر میں اپنے بیٹے کے ساتھ اکیلی رہ رہی تھی۔ پولیس کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزیدخبریں