ہوشیار! چینی سے تیار ہونے والے مشروبات جانلیوا ہوسکتے ہیں

29 Apr, 2023 | 05:05 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی سے بننے والے عام مشروبات موت کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کی ایک تحقیق کی گئی، جس میں  12 ہزار افراد نے حصہ لیا اور اموات اور قلبی امراض کے سلسلے میں عام مشروبات کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چینی سے بنی اشیاء کا استعمال کم کرنے والوں میں  قبل از وقت موت کا امکان کم پایا گیا۔اس تحقیق کو برٹش میڈیکل کے جریدے میں شائع کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق  ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو سوڈا ڈرنکس، انرجی ڈرنکس اور فروٹ ڈرنکس سمیت چینی سے بننے والے تمام مشروبات کے استعمال سے منع کیا گیا ہے کیونکہ ان افراد میں دل کی بیماری کی وجہ سے قبل از وقت موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے بعد ماہرین نے بیماریوں سے بچنے کے لیے جسم میں پانی کی کمی کو دور کرنےکا کہا۔ ماہرین کی جانب سے چینی سے بنے مشروبات کو ترک کرکے سادہ پانی پینے کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں