ویب ڈیسک :سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ 2 مئی کو سماعت کرے گا،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کر دیئے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف سمیت 9 سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔