ویب ڈیسک: 10سالہ معصوم بچی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے والا ملزم فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بورے والا میں 10سالہ معصوم بچی سے گن پوائنٹ پر ریپ کرنیوالا ملزم پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں فائر لگنے سے ہلاک ہوگیا۔ ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ میں بھی ثابت ہوگیا تھا کہ بچی کا ریپ ہوا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ہارٹ اٹیک کا بہانہ بنایا تھا اور اسپتال لے جاتے ہوئے کانسٹیبل سے گن چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن فائر چلنے سے ملزم شدید زخمی ہوا اور اسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ روز 10 سالہ بچی کا ریپ کیا تھا۔