ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ
کیپشن: Pakistan vs New Zealand
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیوی کپتان ٹام لیتھم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

 نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں نوجوان فاسٹ بولر احسان اللہ کو ڈیبیو کا موقع مل گیا، شاہین آفریدی نے کیپ پہنائی ،20 سالہ احسان اللہ کی پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا ۔

پانچ میچوں کی سیریز میں ہوم ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔گرین شرٹس سیریز میں برتری مستحکم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش پاکستانی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن دلا سکتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر