ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویزالٰہی کے گھر پولیس آپریشن کےخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پرویزالٰہی کے گھر پولیس آپریشن کےخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: اینٹی کرپشن اور پولیس کی جانب سے صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کے گھر چھاپہ مارنے کا معاملہ،  چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الٰہی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
 چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ الہی کی درخواست میں پنجاب حکومت، ڈی جی اینٹی کرپشن اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ ریڈ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی اور گھر پر ریڈ سے روکنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ضمانت کے باوجود ظہور الٰہی گھر پر آپریشن کیا گیا اور ہراساں کیا گیا ۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس مقدمے کے علاوہ اگر کوئی ایف آئی آر درج ہے تو عدالت کے روبرو پیش کی جائے ۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ظہور الٰہی روڈ کلیئر کرنے اور پولیس کو ہٹنے کی ہدایت جاری کرے ، عدالت حفاظتی ضمانت کی معیاد مکمل ہونے تک پرویز الٰہی کی گرفتاری روکنے کا حکم دے ،درخواست کے حتمی فیصلے تک فیملی ممبران کی گرفتاری روکنے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔