مانیٹرنگ ڈیسک: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی تعریف کرنا مہنگا پڑ گیا ۔
’لال سنگھ چڈا‘ کے اداکار نے مودی کے ریڈیو شو ’من کی بات‘ کو کمیونیکشن کی ایک بہترین طریقہ قرار دیا ہے۔
عامر خان کے مداحوں کو اپنے پسندیدہ اداکار کے منھ سے مودی کی تعریف پسند نہیں آئی کیوں کہ ایک مرتبہ عامر نے مودی کی حکومت میں خود کو غیر محفوظ قرار دیا تھا۔
نیو دہلی میں شو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یہ شو کمیونیکشن کا بہترین طریقہ ہے کہ ملک کا سربراہ لوگوں سے اہم معاملات پر بات چیت کرتا ہے، اپنے خیالات دیتا ہے، مشورے دیتا ہے اور ان کی لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے۔
جب عامر خان سے پوچھا گیا کہ مودی صرف وہی باتیں کرتا ہے جو وہ باتیں وہ پسند کرتا ہے تو اداکار نے بھارتی وزیر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا بات چیت سننے کا اپنا طریقہ ہے اور وہ پورے ملک سے مربوط ہونا چاہتے ہیں، میرے خیال میں یہ بہترین اقدام ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کو عامر خان کا رویہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے اسے اداکار کی منافقت قرار دیا ہے۔