ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:شہر قائد اور لاہور میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابرآلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ کراچی شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا بتانا ہے کہ شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے اور شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار7کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔

دوسری جانب شہر میں  ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا آج  کم سے کم درجہ حرارت 22،زیادہ سےزیادہ 35ڈگری ریکارڈ ہوگا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا، شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 146ریکارڈ کی گئی۔