ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی نےحمزہ شہباز کے حلف اٹھانے سے قبل بڑا قدم اٹھالیا

پی ٹی آئی نےحمزہ شہباز کے حلف اٹھانے سے قبل بڑا قدم اٹھالیا
کیپشن: PTI New decision
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )نےحمزہ شہباز کے حلف سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہناہے کہ پی ٹی آئی کے وکلا کچھ دیر میں انٹرا کورٹ اپیل ہائیکورٹ میں جمع کرائیں گے ،ترجمان کا مزید کہناتھا کہ وزیراعظم کی پہلے سے بھجوائی گئی سمری ابھی ایوان صدر میں موجود ہے،صدر یا گورنر ہی کسی اور شخصیت کو حلف لینے کیلئے نامزد کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ  لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی کو کل 30 اپریل کو ہفتے کے روز صبح ساڑھے گیارہ بجے نو منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز سے حلف لینے کی ہدایت کی ہے. فیصلے میں قرار دیا گیا کہ گورنر اور صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی کی، نہ صرف صدر مملکت بلکہ گورنر نے بھی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلوں کا احترام نہیں کیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو سیکرٹری قانون کا مراسلہ موصول ہوگیا۔سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ منتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز شریف سے حلف لو ں گا، ہم نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا ہے۔معزز لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کل حلف آئین اور قانون کی مطابق منتخب وزیر اعلی سے حلف لوں گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer