(راؤ دلشاد)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت انسدادِ پولیو مہم پر اہم اجلاس، انسداد پولیو مہم کا آغاز 23 مئی سے کرنے کا فیصلہ، پولیو مہم اس بار 05 روز کی بجائے 07 روز تک جاری رہے گی۔
ڈی سی لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں تمام آلائیڈ محکموں کے افسران نے شرکت کی، ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو انسدادِ پولیو مہم سے متعلق خصوصی ہدایات دیں.ہیومن ریسورسز کی جانب سے منظور کردہ مائیکرو پلان کو یکم مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔ڈی سی لاہور نے کہاکہ پولیو سٹاف کا ٹریننگ سیشن کروایا جائے.
11 مئی تک یو سی سطح پر مائیکرو پلان مکمل کئے جائیں گے، تمام ڈی ڈی ایچ اوز فیلڈ میں نکل کر مائیکروپلان کا جائزہ لینے کے بعد اپ ڈیٹ کریں. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کی سخت ہدایات جاری کیں،مانیٹرنگ بہتر ہونے سے شکایات میں کمی ہو گی.
ان کاکہنا تھا کہ سٹاف کی ریشنلائزیشن ایریا کو سامنے رکھتے ہوئے کی جائے، انسداد پولیو مہم میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف تحریری کاروائیاں عمل میں لائی جائیں.ہم سب نے ملکر انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانا ہے.