ترکی نے پاکستانیوں کے لئے ویزا پالیسی کیوں سخت کی ? وجہ سامنے آگئی

29 Apr, 2022 | 06:19 PM

   ویب ڈیسک : پاکستانی جرائم پیشہ گینگز کے ترکی میں متحرک ہونے پر ترک حکومت نے پاکستانیوں کے لئے ویزا پالیسی سخت کردی ۔

رپورٹ کےمطابق ترک حکومت کی جانب سے سخت ویزا پالیسی کا اقدام پاکستانی گینگ کی جانب سے تین نیپالی شہریوں کو تقسیم اسکوائر سے گن پوائنٹ پر تاوان کے لئے اغوا کرنے کے واقعہ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ یادرہے پاکستانیوں کی بڑی تعداد انقرہ ، استنبول  اور ترکی کے دیگر شہروں میں ملازمت کاروبار یاسیاحت کی غرض سے رہائش پذیر ہے ۔

 یادرہے ترک پولیس نے استنبول شہر میں آپریشن کرے یرغمال بنائے گئے 4 نیپالی شہریوں کو بازیاب کرا لیا ہے جن کی رہائی کے عوض بھاری رقوم مانگی گئی تھیں۔  پولیس استنبول کے علاقے ارلپ سلطان کے علاقے میں واقع ایک گھر پر چھاپا مار کر ایک خاتون سمیت چھ پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے خطرناک ہتھیارچاقو اور پستول وغیرہ بھی برآمد کرلئے گئے۔

پاکستانی شہریوں پر مشتمل اس گروپ نے تین نیپالیوں کو اغوا کرکے انہیں خوفناک تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیوز بنا کر نیپالی سفارتخانے کو بھیجی گئی تھیں۔ ملزمان نے رہائی کے عوض 10 ہزار یورو طلب کئے تھے۔

مزیدخبریں