وزیراعظم شہبازشریف کی مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی، ملک وقوم کیلئے دعائیں

29 Apr, 2022 | 04:49 PM

  ویب ڈیسک : وزیرِ اعظم شہباز شریف  نے  مسجد نبوی میں نمازِ جمعتہ الوداع  ادا  کی۔ قوم وملک کے لئے دعائیں کی گئیں ۔  اہم شخصیات سے ملاقاتیں  بھی کیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ  وفاقی وزرا بلاول بھٹو زرداری، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف، خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین اور سابق فاٹا کے علاقے سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ  نے بھی مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کی ۔  

 یادرہے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ اعلیٰ سطح کے سرکاری دورے پر سعودی عرب میں ہیں۔

مزیدخبریں