(ویب ڈیسک)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کا مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا سے بدتمیزی پر بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا میں اس وقت مدینہ منورہ روضہ رسول کے پاس کھڑا ہوں آج جس وقت روزہ کھولاامپورٹڈ حکومت والے یہاں آئے تھے، پاکستانیوں نے انہیں بھاگنے پر مجبور کیا، پورے مدینے میں چور، چور اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگے، ان کو اپنی اصلیت پتا چل گئی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ اور اللہ کے رسول کےگھر میں بھی لوگ ان کو ناپسند کرتے ہیں، اب عشاء کی نماز کا وقت ہے اور آج ستائیسویں کی رات ہے اور پورے پاکستان میں دعائیں ہورہی ہوں گی اور کوئی چور، ڈاکو نماز پڑھنے نہیں آیا اور جو یہاں موجود ہیں وہ ہوٹلوں میں چھپ کر بیٹھے ہوں گے،یہ عمران خان کی فتح ہے۔
رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کا مزید کہناتھا کہ کل یہ خانہ کعبہ جائیں گے وہاں پر بھی ان کے خلاف نعرے لگیں گے، لوگ ان کو پسند نہیں کرتے۔