مسجد نبویؐ واقعہ،گرفتاریاں ہوئیں یا نہیں ؟ سعودی عرب کا پہلا ردعمل آگیا

29 Apr, 2022 | 04:21 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: مسجد نبویؐ  میں پیش آنے والے واقعے پر سعودی عرب کا پہلا رد عمل سامنے آگیا۔

ڈائریکٹر انفارمیشن سعودی سفارتخانہ فواد العثمین کاکہنا ہےکہ مسجد نبویؐ کی بے حرمتی پر کچھ  افراد  کو حراست  میں لینے کی کارروائی کی  گئی جس میں کچھ پاکستانیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر انفارمیشن کے مطابق یہ گرفتاریاں قواعد توڑنے پر ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  مسجد نبویؐ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ  پیش آیا جس میں کچھ افراد  نے چور چور کےنعرے لگائے  جب کہ اس نعرے بازی  میں پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے سابق  مشیر صاحبزادہ  جہانگیر بھی پیش  پیش تھے۔

مزیدخبریں