زارا نور عباس پریشان حال کیوں؟ فون کال سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی

29 Apr, 2022 | 03:48 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ زارانور عباس سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں کافی پریشان لگ رہی ہیں، منظرعام پر آنے والی ویڈیو میں وہ درزی کے ساتھ گفتگو کررہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان ڈرامہ فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اداکارہ زارا نور عباس کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، حالیہ دنوں ان کا نشر ہونے والے ڈرامے ' بادشاہ بیگم' کو پذیزائی ملی، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں وہ درزی سے گفتگو کررہی ہیں۔

زارا نور عباس نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ کو پریشان حال میں درزی سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں زارا درزی کو یاد دلا رہی ہیں کہ ’ عید  میں صرف تین دن رہ گئے ہیں‘۔ اداکارہ درزی کو اپنے کپڑوں کے حوالے سے ہدایات دے رہی ہیں جب کہ بعد میں وہ اپنے درزی سے دکان پر آنے کا  کہتی ہیں۔

مزیدخبریں