کیا شیخ رشید کو حرم پاک میں حکومتی وفد کیساتھ بدتمیزی کا پہلے سے پتا تھا؟

29 Apr, 2022 | 11:26 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی  لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو کیا پہلے سےپتا تھا کہ حرم پاک میں پاکستان کے حکومتی وفد کے ساتھ بدتمیزی کی جائے گی؟ نئی بحث چھڑ گئی۔

 جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں شیخ رشید  نے  حکومتی وفد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا  تھا کہ' یہ لوگ جب حرم پاک جائیں گے تو دیکھیے گا لوگ ان سے کیا سلوک کرتے ہیں'۔ انہوں نے یہ پریس کانفرنس حکومتی وفد کی سعودی عرب روانگی سے قبل پشاور میں کی تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔

بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺپر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کر دی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھاگیا کہ کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے مسجد نبوی ﷺکے احاطے میں  ان کے خلاف چور  چورکے نعرے لگاتے ہوئے ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔ایک صارف نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کردیا۔

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی مسجد نبوی ﷺ آمد پر بعض افراد کی جانب سے نعرہ بازی لگانے کے  منصوبے کے پیچھے شیخ رشید کا ہاتھ ہے۔ 

مزیدخبریں