مسجد نبوی واقعہ پر مولانا طارق جمیل کا اہم بیان آگیا

29 Apr, 2022 | 10:51 AM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور اُن کے وفد پر مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کیے جانے پر مولانا طارق جمیل کا بھی بیان سامنے آگیا۔

معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آج مسجد نبوی ﷺ میں احتجاج کی صورت میں جو حرم شریف کی پامالی کی گئی یہ بالکل اسلام میں درست نہیں ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے۔وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے پہنچا تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی شروع کردی۔اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جن میں کچھ افراد کو چور چور کے نعرے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں