سٹی 42:پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے36ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر8 ارب 8کروڑ 92لاکھ 31ہزار روپے کی منظوری دی.
تفصیلات کےمطابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نےمختلف سیکٹرز کی 6ترقیاتی سکیموں کیلئےمجموعی طور پر8ارب 8کروڑ 92لاکھ 31ہزار روپے کی منظوری دےدی۔ اجلاس میں جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ان میں جوبلی ٹاؤن لاہور میں فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ برائے ڈینٹل سائنسز کے قیام کیلئے 2 ارب 90 کروڑ 36 لاکھ 41 ہزار روپے،ضلع گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ لنک روڈسےسیالکوٹ لاہور موٹر وے تک روڈ کی تعمیر کیلئے82 کروڑ 75 لاکھ 70 ہزار روپے اور ضلع سیالکوٹ میں کنگرہ تا سیالکوٹ روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے85 کروڑ 9 لاکھ 90 ہزار روپےشامل ہیں۔
اسی طرح ضلع سرگودھا میں سرگودھا تا مخدوم انٹر چینج دو رویہ روڈ کی تعمیر و مرمت اور بحالی کیلئے 1 ارب 96 کروڑ 25 لاکھ 68 ہزار روپے، ضلع وہاڑی میں بورےوالا تا چیچہ وطنی روڈ کی دو رویہ تعمیر کیلئے 1 ارب 82لاکھ 58 ہزار روپے جبکہ راولپنڈی میں موٹر وے انٹر چینج جھنگ باہتر تا واہ روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 53 کروڑ 62 لاکھ 4 ہزار روپے شامل ہیں۔